حیدرآباد،15اگسٹ(اعتمادنیوز)ایک 60ضعیف شخص چلتی ٹرین سے گرکرشدیدزخمی
ہوگیا بعدازاں زخموں سے تاب نہ لاکرفوت ہوگیا۔نامپلی ریلوئے پولیس کے مطابق
پی جیا ہند نامی شخص جمعرات کی شب لکڑ ی کا پل اسٹیشن سے سفر کررہا
تھا۔اچانک چلتی ٹرین سے گر
پڑا،60سالہ پی جیا ہندکمار بیگم پیٹ کے پرشانت
نگر کا مقامی ہے۔ایسے فوری طور پر عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعہ کے
روزدوران علاج فوت ہوگیا۔نامپلی پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش
کوعثمانیہ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعدنعش کو ورثہ کے حوالے کردیا۔